• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان سے دہشت گردی ہورہی ہے، فیلڈ مارشل

فوٹو: آئی ایس پی آر
فوٹو: آئی ایس پی آر 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کا افغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال کرنا ناقابلِ قبول ہے۔

وانا جنوبی وزیرستان کے دورے کے موقع پر گفتگو  کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ اس جانب سے پیدا ہونے والے ہر خطرے کو ختم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے ، دونوں جانب امن تب ہی قائم ہوسکتا ہے جب افغان طالبان دہشت گردی اور دہشت گرد تنظیموں کی حمایت سے دست بردار ہوں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے مغربی سرحد پر موجودہ سیکیورٹی صورتِ حال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔

فیلڈ مارشل کو مغربی سرحد پر سیکیورٹی صورتِ حال اور آپریشن غضب للحق پر بریفنگ دی گئی، سید عاصم منیر نے اگلے مورچوں پر تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہداء کی یادگار پر پھول رکھے، اور کہا کہ شہداء  کی قربانیاں پاکستان کی سلامتی اور استقامت کی بنیاد ہیں۔

قومی خبریں سے مزید