• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوؤں کے 2 گروہوں نے سرینڈر کردیا، ڈی پی او رحیم یار خان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) رحیم یار خان عرفان علی سموں نے کہا ہے کہ ڈاکوؤں کے 2 گروہوں نے سرینڈر کردیا ہے۔

ڈی پی او رحیم یار خان کے مطابق پولیس اور انٹیلی جنس بیورو نے کچے میں مشترکہ آپریشن کیا، جس میں ڈاکوؤں کے گروہوں نے سرینڈر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرینڈر کرنے والوں میں ڈاکوؤں کا سرغنہ اور اشتہاری ڈاکوؤں وزیر عرف بڈا بکھرانی، سمیع عباسی، صدام ماچھی شامل ہیں۔

ڈی پی او رحیم یار نے مزید کہا کہ بڈا بکھرانی کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر ہے۔

عرفان علی سموں نے یہ بھی کہا کہ دوسرے گینگ میں مور اور سعید چانڈیو نے 12 ساتھیوں سمیت سرینڈر کیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کے دونوں گروہوں نے نواز آباد کے کچے کے علاقے میں سرینڈر کیا، ان ڈاکوؤں کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ 

قومی خبریں سے مزید