• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈاپور خواب میں گورنر ہاؤس دیکھنا چھوڑ دیں، فیصل کریم کنڈی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور  سے کہوں گا کہ خواب میں گورنر ہاؤس دیکھنا چھوڑ دیں،  ہم گورنر راج لگا کر سیاسی یتیم کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے۔

ملتان پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی مجھے دعوت دیں، ان کے پاس جانے کے لیے تیار ہوں یا میں ان کو دعوت دیتا ہوں، میرے پاس کھانے پر آئیں۔

گورنر ہاوس میں صوبائی حکومت کے خلاف کوئی سازش نہیں ہو رہی، کے پی میں امن کی صورتِ حال بہتر نہیں ہے، مرکز سے کچھ چاہیے تو میں بات کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت کو کہا ہے کہ مل کر وفاق سے عوام کے حقوق کا مقدمہ لڑتے ہیں، اپنے صوبے کا مقدمہ بنائیں گے اور متعلقہ فورم پر بات کریں گے۔

 فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بجلی، پانی،  گیس اور دیگر مقدمات وفاق کے سامنے رکھوں گا، چیزیں مل کر حل ہو سکتی ہیں، ہم جھگڑا نہیں چاہتے، جھگڑنے کے لیے یہ فورم نہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ آپ اپنی نااہلی اور کوتاہی کو لفظی جنگ سے نا چھپائیں، آپ فلمی ڈائیلاگ کا شوق پورا کریں لیکن عوام کو ڈلیور کریں۔

قومی خبریں سے مزید