• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنیل پال نے سنیل گروور کے کردار ’ڈفلی‘ کو بیہودہ قرار دیدیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی کامیڈین سنیل پال نے دی گریٹ انڈین کپل شو میں ہم عصر کامیڈی اداکار سنیل گروور کے کردار ’ڈفلی‘ پر تنقید کرتے ہوئے اسے بیہودہ قرار دیا ہے۔

49 سنیل پال معروف کامیڈین، اداکار اور وائس ایکٹر ہیں، انھوں نے گریٹ انڈین کپل شو میں سنیل گروور کے خواتین کے لباس میں غیر شائستہ مذاق پر مبنی سیگمنٹ پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ 

ایک بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کے دوران بالی ووڈ کے متعدد کامک کرداروں میں نظر آنے والے سنیل پال کا کہنا تھا کہ نیٹ فلکس کا یہ شو گھٹیا قسم کی کامیڈی ہے جو پرانا اور گھسا پٹا انداز ہے، جہاں مرد کامیڈین خواتین کے لباس میں بے ہودہ مزاح پیش کرتے ہیں۔ 

سنیل پال نے مزید کہا کہ سنیل گروور بہت پرانا لگ رہا ہے، وہی پرانی گھسی پٹی چیزیں ہیں، اس پر بالکل ہنسی نہیں آتی۔ 

انکا کہنا تھا کہ بار بار لڑکی بن کر ایکٹر کے گود میں بیٹھنا، ان چیزوں سے گھن آتی ہے۔ پال نے کہا کہ آج مجھے پتہ چلا کہ سنگترے کھائے بھی جاتے ہیں، سنیل گروور صرف وہ کریں جو آپ کو کرنا ہے۔ لیکن اب لوگوں کو مشورے تو نہ دیں۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل سنیل گروور نے کپل شو میں گتھی کا کردار ادا کیا تھا، جبکہ وہ ڈاکٹر مشہور گولاٹی بھی بن چکے ہیں، اور اب وہ شو کے نئے فارمیٹ میں ڈفلی بنے ہوئے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید