• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مونا سنگھ نے فلم لال سنگھ چڈھا کو کس بات کا کریڈٹ دیا؟

بالی ووڈ اداکارہ مونا سنگھ نے اپنے کیریئر کے فروغ کا کریڈٹ عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا کو دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں مونا سنگھ نے2022ء میں باکس آفس پر ناکام ہونے والی فلم لال سنگھ چڈھا سے متعلق گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ عامر خان کی فلم کو باکس آفس پر اچھی کمائی نہیں ملی لیکن مجھے اُس میں دی گئی پرفارمنس کے باعث مزید کام ملا ہے۔

مونا سنگھ نے مزید کہا کہ باکس آفس پر خراب رزلٹ کے باوجود آپ کی اداکاری اور پرفارمنس کو دیکھا جاتا ہے، مجھے لال سنگھ چڈھا کے بعد کئی معیاری کردار آفر ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ لال سنگھ چڈھا کے او ٹی ٹی پر آنے کے بعد بہت سے لوگوں نے مجھے سے رابطہ کیا ہےاور میری پرفارمنس کی تعریف کی۔

مونا سنگھ نے یہ بھی کہا کہ لوگ جب آپ کی پرفارمنس کو دیکھتے ہیں اور خود کو اُس سے جوڑتے ہیں تو یہ آپ کے کام پر تصدیقی مہر ثابت ہوتی ہے۔

دوران گفتگو بالی ووڈ اداکارہ نے اعتراف کیا کہ مجھے پچھلے 2 سال میں جو کام ملا، اس کی وجہ لال سنگھ چڈھا ہے، دراصل ایک ایکٹر کا ٹیلنٹ کبھی رائیگاں نہیں جاتا۔

فلم لال سنگھ چڈھا 2022ء میں ریلیز ہوئی، جس میں عامر خان، کرینہ کپور نے مرکزی کردار نبھائے، فلم باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید