• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمیٰ کو ذہنی طور پر طلاق دی نہ دوستی ختم کی: اظفر علی

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار و کامیڈین اظفر علی نے پہلی سابقہ اہلیہ سلمیٰ حسن اور پھر اداکارہ نوین سے شادی و طلاق پر بات کی ہے۔

یاد رہے کہ اداکار اظفر علی نے 2001 میں اداکارہ سلمیٰ حسن سے شادی کی تھی، اس سابق جوڑے کی ایک بیٹی فاطمہ بھی ہے، 2012 میں سلمیٰ اور اظفر کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔

بعد ازاں اظفر علی نے 2012 ہی میں اداکارہ نوین وقار سے شادی کرکے تمام انڈسٹری سمیت اپنے مداحوں کو چونکا کر رکھ دیا تھا۔

اداکارہ نوین وقار اور اظفر کے درمیان بھی شادی کے 3 سال بعد 2015ء میں طلاق ہو ئی تھی۔

اپنی دونوں شادیوں کی ناکامی پر اداکار نے بات کی ہے۔


اظفر علی کا ایک پرانا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ اپنی 2 طلاقوں کے سبب شوبز انڈسٹری میں کام نہ ملنے کی شکایت کر رہے ہیں۔

اداکار کا کہنا ہے کہ انہوں نے نا تو سلمیٰ حسن کو ذہنی طور پر طلاق دی اور نا ہی سلمیٰ سے اُن کی دوستی ختم ہوئی، سلمیٰ نے بھی اُن سے دوستی ختم نہیں کی۔

اظفر علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے دوسری شادی کے بعد اپنی بیٹی فاطمہ سے یہ نہیں کہا کہ اب میں تم سے نہیں ملوں گا کیوں کہ اب میں کسی اور کا شوہر ہوں، یہ کوئی ڈرامہ نہیں ہے، میں اپنی بیٹی سے تاحال ملتا ہوں اور ہمارا تعلق بہت مضبوط ہے۔

اظفر علی کا دوسری سابقہ اہلیہ، نوین وقار سے طلاق پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ جب میری دوسری طلاق ہوئی تو انڈسٹری نے مجھے کام دینے سے انکار کر دیا تھا، اُن کا خیال تھا کہ میں ذہنی مریض ہوں، ابھی ایک طلاق ہوئی تھی کچھ ہی عرصے بعد دوسری طلاق بھی ہو گئی ہے۔‘

اداکار کا اپنے انٹرویو میں کہنا ہے کہ مارننگ شوز کی میزبان دانت پیس پیس کر کہتی تھیں کہ اچھا ہو کہ یہ مرے، اچھا ہوا ہے اس کے ساتھ، یہ ہمارے کلچر کا حصہ ہے۔

اداکار کا کہنا ہے کہ جو کمنٹ باکس میں مجھے برا بھلا کہتے ہیں، مجھے اور سلمیٰ کو ایک ساتھ دیکھ لیں تو حیران رہ جائیں، ہم ابھی تک بہت اچھے دوست ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید