• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: دیرالبلح میں اسرائیلی فوج کی بمباری، 120 فلسطینی شہید

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

غزہ کے علاقے دیرالبلح میں اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کرتے ہوئے 120 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ 

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی دیرالبلح کے اسپتال الاقصیٰ کے اطراف گولہ باری جاری ہے۔ اسرائیلی فوج نے دیرالبلح میں نصیرات، المغازی اور البریج کیمپوں کو نشانہ بنایا۔

غزہ میڈیا دفتر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی بمباری سے 400 سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ وسطی غزہ میں نصیرات کیمپ اور دیگر علاقوں میں اسرائیلی آپریشن میں کچھ یرغمالی بھی مارے گئے۔

دوسری جانب اسرائیلی حملوں پر الاقصیٰ اسپتال کے حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اسپتال کے اطراف پناہ گزین کیمپوں پر شدید بمباری کی ہے۔ 

اسپتال حکام کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے دیرالبلح کے کیمپوں میں بدترین قتل عام کیا۔ اسرائیلی حملوں سے سیکڑوں زخمی افراد کےلیے اسپتال میں جگہ کم پڑگئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید