• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کا 1 ہزار طلباء کو زراعت کی جدید تربیت کیلئے چین بھیجنے کا فیصلہ


وزیراعظم شہباز شریف نے ایک ہزار طلباء و طالبات کو زراعت کی جدید تربیت کےلیے چین بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے چین کے یانگ لنگ ایگری کلچرل ٹیکنالوجی اینڈ ڈیمانسٹریشن بیس کا دورہ کیا، وہ پاکستانی زرعی اشیاء کے اسٹال پر بھی گئے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ زرعی پیداوار بڑھانے کےلیے ادارے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق اس موقع پر شہباز شریف نے 1 ہزار طلباء و طالبات کو زراعت کی جدید تربیت کےلیے چین بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق سرکاری خرچ پر پاکستانی طلباء اور طالبات یانگلنگ ایگریکلچرل ڈیمانسٹریشن بیس جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم نے چین میں پاکستانی سفیر کو چینی حکام سے منصوبے کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نارتھ ویسٹ ایگریکلچر و فاریسٹری یونیورسٹی کو پاکستان میں کیمپس کھولنے کی دعوت دی ۔

شہباز شریف کو بیس کے مختلف حصوں اور پاکستانی پویلین کا دورہ کروایا گیا، انہیں پاکستانی پویلین اور پاکستانی مصنوعات دکھائی گئیں۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ یانگلنگ ایگریکلچرل ڈیمانسٹریشن بیس میں 26 ممالک زرعی تحقیق میں تعاون کرتےہیں۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ پاکستان سب سے پہلا ملک تھا، جس نے یانگلنگ ایگریکلچرل ڈیمانسٹریشن بیس میں تعاون شروع کیا۔

قومی خبریں سے مزید