• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PIA نجکاری کو براہ راست ٹی وی پر دکھایا جائیگا، وفاقی وزیر علیم خان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ، نجکاری و مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ حکومت 24سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کر چکی ہے جس میں پی آئی اے سر فہرست ہے ،پی آئی اے کی نجکاری کو براہ راست ٹی وی پر دکھایا جائے گا،انہوں نے اس امر کا یقین دلایا کہ پی آئی اے سمیت تمام منصوبوں کی نجکاری میںاداروں کی نجکاری کا فیصلہ کر چکی ہے جس میں پی آئی اے سر فہرست ہے ،پی آئی اے کی نجکاری کو براہ راست ٹی وی پر دکھایا جائے گا،انہوں نے اس امر کا یقین دلایا کہ پی آئی اے سمیت تمام منصوبوں کی نجکاری میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقین بنایا جائیگا موجودہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری طبقے کیلئے آسانیاں پیدا کر رہی ہے جس کے تحت "ایز آف ڈوئنگ بزنس"اور "ون سٹاپ شاپ "جیسے تیز تر منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام 16ویں آل پاکستان چیمبر ز صدور کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ثاقب رفیق نے کہا کہ سرمایہ کاری کونسل معاشی بہتری اور کاروباری طبقے کے اعتماد کی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید