• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج گرم جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 50 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔ 

دادو، تربت 49، سبی اور لسبیلہ 48، خیرپور، نورپور تھل، بہاولنگر، بھکر اور موہنجو دڑو47، ڈیرہ غازی خان، خانپور،  لاڑکانہ، منڈی بہاؤ الدین، قصور اور اوکاڑہ میں 46 ڈگری رہا۔

لاہور، ملتان، جہلم، نوابشاہ میں 45 ڈگری، اسلام آباد، پشاور، حیدر آباد اور چکوال میں 42، مظفر آباد 39، کراچی 36، کوئٹہ 33 اور گلگت میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید