• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سِلو پوائزن کا شبہ، شاعر احمد فرہاد کے طبی معائنے کا حکم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مظفرآباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سلو پوائزن کے شبے کی درخواست پر  شاعر احمد فرہاد کے طبی معائنے کا حکم دے دیا۔

عدالتی حکم پر عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کےڈاکٹروں کی ٹیم احمد فرہاد کا معائنہ کرے گی۔

اس سے قبل احمدفرہاد کی اہلیہ نےوکیل تبدیل کرنےکی درخواست دائرکی تھی۔

 سینئر قانون دان سردار کے ڈی خان، محمود بیگ شاعر احمد فرہاد کے نئے وکیل ہیں۔ 

وکیل سردار کے ڈی خان نے کہا کہ گزشتہ رات احمد فرہاد سے ملاقات ہوئی، ان کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔

وکیل نے کہا کہ میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ 

سردار کے ڈی خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ شاعر احمد فرہاد کو سلو پوائزن دیا جا رہا ہے۔

عدالت کا احمد فرہاد کے طبی معائنے کا حکم

شاعر احمد فرہاد کیس کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی۔

عدالت نے احمد فرہاد کے وکیل کی درخواست پر شاعر کے طبی معائنے کا حکم دے دیا۔

عدالتی حکم پر ڈاکٹروں کی ٹیم احمد فرہاد کا معائنہ کرے گی جبکہ سرکاری وکیل نے جواب کے لیے مہلت طلب کر لی۔

عدالت نے احمد فرہاد کیس کی سماعت 3 جون تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ پیر کو کیس پر بحث کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید