• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آج ملتان این اے 148 میں ضمنی انتخابات ہیں، عوام کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ای ایم سی سی میں الیکشن سے متعلق رابطہ اور شکایات درج کرانے کی سہولت ہے، شکایات کے بروقت ازالے کے لیے فوری طور پر کارروائی ہو گی، سینٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

االیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطح پر کنٹرول سینٹر بنائے ہیں، الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد کے علاوہ صوبائی، ڈویژن اور ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمشین کا کہنا ہے کہ ای ایم سی سی نتائج کے موصول ہونے تک کام کرے گا، کنٹرول سینٹر میں سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا مانیٹرنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔

واضح رہے کہ ملتان کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 148 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

قومی خبریں سے مزید