• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے یوسف گوٹھ میں رینجرز اور پولیس نے کارروائی کر کے ایک گینگ سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم بلال سے منشیات، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی ہے، ملزم نے منشیات فروشی، بھتہ خوری اور دیگر جرائم کا اعتراف کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم ماضی میں گرفتاری سے بچنے کے لیے ایران میں روپوش ہو گیا تھا، ملزم ڈکیت گروہ کو اسلحہ فروخت کرتا اور کرائے پر بھی دیتا تھا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کے خلاف متعدد تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

قومی خبریں سے مزید