نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ آج پشاور میں غزہ مارچ پاکستانی ملت کا ترجمان مارچ ہو گا۔
لیاقت بلوچ نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ ملی یکجہتی کونسل 27 مئی کو اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ پوری دنیاکی جامعات میں طلباء و طالبات فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کر رہے ہیں۔
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی نے یہ بھی کہا کہ کرغزستان میں طلبہ کے درمیان تصادم نے پوری دنیا کو افسوس ناک پیغام دیا ہے۔