کراچی کی ہجرت کالونی میں جھاڑیوں سے زخمی حالت میں ملنے والی خاتون کی شناخت ہوگئی۔
پولیس حکام کے مطابق جمعے کی شب شدید زخمی حالت میں ملنے والی خاتون کی شناخت زوجان کے نام سے کرلی گئی ہے۔
حکام کے مطابق خاتون زوجان کی شناخت بائیومیٹرک کے ذریعے کی گئی ہے، اس کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے ہنگو سے ہے۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون کو گولی مار کر شدید زخمی کیا گیا تھا، زوجان کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔
حکام کے مطابق خاتون کے پیر، گردن اور گردے کے پاس 3 گولیاں ماری گئیں۔
حکام نے بتایا کہ جس کے ساتھ 2 بچے تھے، جنہیں وویمن پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔
جمعے کو کراچی کے علاقے ہجرت کالونی میں خاتون کو گولیاں مار کر جھاڑیوں میں پھینکا گیا تھا۔