سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ چند افراد آئینی حدود کو پار کر رہے ہیں۔
اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب میں اسد قیصر نے کہا کہ عہدے چھوٹے ہوتے ہیں مقصد اہم ہوتا ہے،کوئی معاشرہ آئین کہ حکمرانی کے بغیر نہیں چل سکتا۔
انہوں نے کہا کہ چند افراد آئینی حدود کو پار کر رہے ہیں، اگر اسی طرح آئینی حدود پامال کیں تو ہم یہ نہیں کرنے دیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بطور اسپیکر پہلی بار تاریخ میں سب سے زیادہ بچت کی، میں نے 52 کروڑ روپے بچائے۔
ان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر پابندیاں بڑھتی جا رہی ہیں، پہلے قومی اسمبلی اب پنجاب میں قانون لایا جا رہا ہے، میڈیا کا گلا دبانے کےلئے ایسے بل لائے جا رہے ہیں، جن کی مذمت کرتے ہیں۔
اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے تھے۔