• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین کے بغیر ریاست کا متفق رہنا ناممکن ہوجائے گا، حامد رضا

چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ آئین کے بغیر ریاست کا متفق رہنا ناممکن ہوجائے گا۔

اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب میں صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ آئین اس لئے اہم ہے کہ یہ بے شمار اکائیوں کو جوڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے بغیر ریاست کا متفق رہنا ناممکن ہو جائے گا، سیاسی استحکام آئین کی بالادستی سے ہوگا۔

چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے مزید کہا کہ سب سے بڑا تعلیم یافتہ وہ ہوتا ہے، جو غلطی بتانے والے کو گلے لگائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ضد خاندان، ریاست اور مملکت تباہ کرتی ہے، جو عزت دار ہو وہ کسی کا حق نہیں مار سکتا۔

حامد رضا نے یہ بھی کہا کہ با نی پی ٹی آئی حقیقت ہیں آپ اس سے نظریں نہیں چراسکتے، اگر آپ خوف ختم کر دیں گے تو سب کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید