• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کا ایرانی سفارتخانہ کا دورہ، صدر رئیسی کی وفات پر اظہار تعزیت


امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں واقع ایران کے سفارتخانہ کا دورہ کیا۔ 

حافظ نعیم الرحمان نے اس موقع پر ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی اور صدر ابراہیم رئیسی اور رفقا کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ 

امیرجماعت اسلامی نے مہمانوں کی کتاب پر تعزیتی کلمات بھی درج کیے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا پاک ایران تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے صدر رئیسی کی کوششوں کو یاد رکھا جائے گا۔ 

انہوں نے کہا دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان اور جماعت اسلامی ایرانی قوم کے ساتھ ہیں۔

قومی خبریں سے مزید