• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ: پیمرا کی عدالتی کارروائی پر پابندی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر


لاہور ہائی کورٹ نے پیمرا کی جانب سے عدالتی کارروائی پر پابندی کے خلاف درخواست سماعت کےلیے مقرر کردی۔ 

عدالت عالیہ کے جسٹس عابد عزیز شیخ درخواست پر سماعت کریں گے۔

درخواست کی سماعت کل صبح 9 بجے ہوگی جس میں پیمرا اور وفاقی حکومت و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

پیمرا نوٹیفکیشن سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں چیلنج

عدالتی کارروائی سے متعلق پیمرا کا نوٹیفکیشن سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں بھی چیلنج کردیا گیا۔ درخواست پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست میں پیمرا، وفاقی حکومت اور سیکریٹری اطلاعات کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر خان عبد الغفار خان کہنا ہے کہ پیمرا کا عدالتی کارروائی سے متعلق نوٹیفکیشن غیرقانونی ہے، نوٹیفکیشن آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت پیمرا نوٹیفکیشن کالعدم قراردے۔

قومی خبریں سے مزید