• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک اور سینئر روسی جنرل رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

روسی جنرل اسٹاف کے نائب سربراہ وادیم شمرین ـــ فائل فوٹو
روسی جنرل اسٹاف کے نائب سربراہ وادیم شمرین ـــ فائل فوٹو 

روس نے اپنی فوج کے جنرل اسٹاف کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل وادیم شمرین کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، روس کی فوجی عدالت نے لیفٹیننٹ جنرل وادیم شمرین کو ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی جنرل کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتارکیا گیا ہے اور تحقیقات کے دوران اگر یہ الزامات ثابت ہوگئے تو انہیں 15 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، عدالت نے وادیم شمرین کو 2 ماہ کے لیے زیرِ حراست رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ سینئر روسی جنرل کی گرفتاری کو فوجی افسران کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تسلسل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کیونکہ گزشتہ چند ہفتوں میں یہ چوتھے روسی فوجی افسر کی گرفتاری سامنے آئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید