• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصراللّٰہ گڈانی کے قتل پر صحافیوں کا سندھ اسمبلی میں احتجاج، وزرا کی قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی

نصراللہ گڈانی(فائل فوٹو)۔
نصراللہ گڈانی(فائل فوٹو)۔

صحافی نصراللّٰہ گڈانی کے قتل پر سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن نے سندھ اسمبلی میں احتجاج کیا اور اسمبلی اجلاس سے علامتی واک آؤٹ کیا۔

اس موقع پر صحافی جان محمد کے قاتلوں کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن اور ضیاء الحسن لنجار نے اس موقع پر صحافیوں سے مذاکرات کیے۔ 

وزیر داخلہ سندھ نے بتایا کہ نصراللّٰہ گڈانی کے قتل کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ایک ہفتے میں قاتلوں تک پہنچ جائیں گے۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت نصراللّٰہ گڈانی کے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کرے گی، ان کے بچوں کی تعلیم اور دیگر اخراجات حکومت ادا کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید