کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں میں گیس کی سپلائی معطل ہو گئی۔
سوئی سدرن گیس حکام کا کہنا ہے کہ زیارت، پشین، مستونگ، قلات، مچ اور کولپور میں بھی گیس شام 6 بجے تک بند رہے گی۔
حکام نے بتایا کہ لائنوں کی مرمت کے لیے گیس بند کی گئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ جیل انتظامیہ نے بتایا علی امین گنڈاپور نہ آئیں انہیں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے احکامات جاری کیے۔
یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ جعلی حکومت نے کمر توڑ ٹیکس لگا دیے ہیں، کسان برباد ہو گیا
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں کام سے کام رکھتا ہوں، میڈیا پر آنے کا شوق نہیں۔
الیکشن ٹریبونل میں ریٹائرڈ ججز کی تقرری سے متعلق صدارتی آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے لاہور ہائی کورٹ سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمیں متبادل توانائی کے ذرائع خصوصاً شمسی توانائی کی ترویج پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 1 درخواستِ ضمانت پر سماعت 16 جولائی تک ملتوی کر دی۔
سابق وفاقی وزیرِ داخلہ و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کوئی بیوقوف ہی سمجھتا ہو گا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے گا۔
سانحۂ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کے لیے انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف راولپنڈی کی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔
پشاور میں چند گھنٹوں کے دوران پیش آنے والے 6 مختلف واقعات میں 16 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 8 بچے اور 4 خواتین بھی شامل ہیں۔
ملک بھر میں آج سے یکم جولائی تک بارشوں کی پیشنگوئی کردی گئی ہے۔
کورنگی ڈھائی نمبر پر 25 جون کی رات فائرنگ سے زخمی نوجوان دم توڑ گیا۔
تین ہٹی، صفورا روڈ، رضویہ، لائنز ایریا، گرو مندر، نارتھ کراچی اور موسیٰ کالونی میں شہریوں نے مظاہرے کیے۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے کا شکار ملت ایکسپریس کراچی سے لاہور جارہی تھی، حادثہ میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں 9 افراد کے قتل کا مقدمہ 7 افراد کے خلاف تھانہ بڈھ بیر میں درج کرلیا گیا۔