• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوناکشی سنہا کی شادی 5سال سے زیادہ نہیں چل پائے گی: بھارتی یوٹیوبر کا دعویٰ

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

نو بیاہتا بالی ووڈ جوڑا سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کا ابھی گھر بسا نہیں کے ٹوٹنے سے متعلق باتیں شروع ہو گئی ہیں۔

غور طلب بات یہ ہے کہ یہ باتیں کوئی اور نہیں بلکہ بھارتی یوٹیوبر کی جانب سے ہی کی جا رہی ہیں۔

بھارتی سوشل میڈیا و نیوز سائٹس سے سوناکشی اور ظہیر کی شادی کی ابھی ہائپ بھی نہیں ختم ہوئی کہ شادی ٹوٹنے سے متعلق خبریں نظر آنے لگی ہیں۔

بھارتی میگزین ’فٹ لُک‘ کی جانب سے ایک کانٹینٹ کرئیٹر و یوٹیوبر کا ایکس پر جاری کیا گیا پیغام شیئر کیا گیا ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق گیمر، انٹرٹینر اور و کانٹینٹ کرئیٹر ساگر ٹھاکر المعروف میکسٹرن نے ایکس پر دعویٰ کیا ہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی 5 سال سے زیادہ نہیں چل سکے گی۔

میکسٹرن کا کہنا ہے کہ ’سوناکشی سنہا کی شادی 5 سال سے زیادہ چلے تو میرا نام بدل دینا۔‘

انسٹاگرام پر 1 ملین فالوورز رکھنے والے بھارتی کانٹینٹ کرئیٹر کی یہ پیش گوئی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اس قسم کا بیان دینا میکسٹرن کا سستی شہرت حاصل کرنے کا ایک حربہ ہے جبکہ کچھ کا بین المذاہب شادی کی تائید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے متعدد جوڑے ایسے ہیں جو کہ ہندو مسلم ہو کر بھی ایک ساتھ دہائیوں سے نباہ کر رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید