پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف سینیئر اداکارہ میرا جی کے گھر شادی کے شادیانے بج اُٹھے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب پر گردش کرنے والی وائرل ویڈیو کے مطابق اداکارہ نے اپنے بھائی کو گھوڑی چڑھا دیا۔
وائرل ویڈیو کے مطابق اداکارہ میرا کے بھائی سید حسن عباس حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میرا جی کے بھائی سید حسین عباس کی شادی کی تقریب لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہوئی جس میں اہل ِخانہ سمیت قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔
اداکارہ میرا کے بھائی کی شادی اور نکاح کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اپنے بھائی کی زندگی کے اس خاص دن پر ہلکے گلابی جوڑے کا انتخاب کیا ہے جبکہ اپنی بھابھی کے لیے پیچ (peach) رنگ کا انتخاب کیا ہے۔
وائرل ویڈیوز میں میرا کو نکاح کے وقت اسٹیج پر بھائی کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔