• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اقلیتی امور پنجاب کی سرگودھا کے عوام سے قانون ہاتھ میں نہ لینے کی اپیل

وزیرِ اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑہ ـــ فائل فوٹو
وزیرِ اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑہ ـــ فائل فوٹو 

وزیرِ اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑہ نے سرگودھا کے عوام سے قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لینے کی اپیل کر دی۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑہ نے ہوم سیکریٹری سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع  نے بتایا ہے کہ ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی زیرِ نگرانی گرجا گھروں کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

وزیرِ اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ  کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقات کر رہے ہیں،  قصور وار کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کسی بھی مذہب کی توہین کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

قومی خبریں سے مزید