• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اشرف نے بیٹے کی نئی تصویر شیئر کردی، چہرہ ابھی بھی پردے میں

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی معروف اداکار و میزبان عمران اشرف نے بیٹے روہم کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کی ہے۔

یاد رہے کہ عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ، اداکارہ و فیشن ماڈل کرن اشفاق ڈار سے علیحدگی کے بعد باضابطہ طور پر طلاق ہو چکی ہے تاہم کرن اشفاق نے کراچی کی ایک کاروباری شخصیت و سیاستدان کے ساتھ  گزشتہ برس شادی کر لی تھی۔

علیحدگی کے بعد عمران اور کرن کا بیٹا روہم کبھی والد اور زیادہ تر والدہ کے پاس رہتا ہے۔

عمران اشرف اپنے بیٹے روہم کا چہرہ سوشل میڈیا پر دکھانے کے قائل نہیں ہیں، یہی وجہ ہے کہ اداکار جب بھی بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہیں بیٹے کے چہرے کو عیاں نہیں ہونے دیتے۔

دوسری جانب سابقہ اداکارہ اپنے بیٹے کے ساتھ جب بھی تصویریں اپلوڈ کرتی ہیں وہ روہم کا چہرہ مداحوں کو ضرور دکھاتی ہیں۔


حال ہی میں عمران اشرف نے اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے جس کا کیپشن انہوں نے انتہائی دلچسپ رکھا ہے۔

یہ منفرد سا کیپشن اداکار کے مداحوں کو خوب بھایا ہے۔

اداکار نے اپنے بیٹے کی محبت کو شدید گرمی سے تشبیہ دیتے ہوئے لکھا ہے ’پیار تیرا لاہور کی گرمی۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید