• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان نے گوتم گمبھیر کو’بلینک چیک‘ کیوں پیش کیا؟

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

بالی ووڈ کنگ و انڈین پریمیئر لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان نے سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کو بلینک چیک پیش کردیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بہت سے غیر ملکی کوچز کی جانب سے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کرنے سے انکار کے بعد اب بھارتی بورڈ راہول ڈریوڈ کے بعد ہیڈ کوچ کے لیے گوتم گمبھیر کا نام سوچ رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوتم گمبھیر بھارت کے ہیڈ کوچ بننے میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں لیکن وہ ساتھ ہی اس بات کی ضمانت چاہتے ہیں کہ کوچ کے لیے بھی انہیں ہی منتخب کیا جائے۔

یاد رہے کہ گوتم گمبھیر جو آئی پی ایل 2024 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مینٹور ہیں۔

اس حوالے سے رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ شاہ رخ خان نے موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر گوتم گمبھیر کو اگلے 10 سالوں تک اپنی فرنچائز کا حصّہ رہنے کے لیے ’بلینک چیک‘پیش کردیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید