• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجہ عمر خطاب کی گرفتار اہلکار علی رضا کیخلاف مس کنڈکٹ رپوٹ سامنے آگئی

راجہ عمر خطاب ۔ فوٹو فائل
راجہ عمر خطاب ۔ فوٹو فائل

راجہ عمر خطاب کی گرفتار اہلکار علی رضا کے خلاف مس کنڈکٹ رپوٹ سامنے آگئی۔ 

انچارج کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) راجہ عمر خطاب نے سی ٹی ڈی اہلکار علی رضا کی 3 جنوری کو رپورٹ لکھی تھی، ابتدائی انکوائری میں علی رضا واردات میں ملوث پایا گیا۔

رپورٹ میں تحریر کیا گیا کہ علی رضا کی گرفتاری کےلیے ٹیمیں بھی روانہ کیں، گرفتاری کےلیے کوششیں جاری ہیں۔ 

خیال رہے کہ چند روز قبل سی ٹی ڈی سول لائنز کا اہلکار شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں گرفتار ہوا تھا۔ اہلکار عمیر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہری سے ڈیجیٹل کرنسی لوٹی تھی۔

واقعے میں اب تک 7 ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

ذرائع نے بتایا تھا کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں دونوں افسران کو ہٹایا گیا جن میں انچارج سی ٹی ڈی سول لائنز راجہ عمر خطاب اور سی پیک میں تعینات ڈی ایس پی راجہ فرخ یونس شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید