• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سے کسی مرحلے پر بھی بانی کی رہائی کی بات نہیں ہوئی، بیرسٹر گوہر کا انکشاف

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حکومت سے کسی مرحلے پر بھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی بات نہیں ہوئی۔

جیو نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت سے کسی مرحلے پر بانی کی رہائی، ہاؤس اریسٹ یا منتقلی پر بات نہیں ہوئی۔

حکومت سے کب رابطے بحال ہوئے اور کیا کوئی ڈیل ہوئی ہے؟ اس سوال پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا حکومت سے 26 نومبر سے قبل محض رابطہ بحال ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی سے 26 نومبر سے قبل کسی قسم کا مذاکراتی عمل شروع نہیں ہوا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بنی گالہ منتقلی کی پیشکش سے متعلق حکومت، محسن نقوی یا اسٹیبلشمنٹ سے کبھی بات نہیں ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید