• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عشرت العباد کا پنجاب و کے پی گورنرز سے ٹیلیفونک رابطہ

عشرت العباد(فائل فوٹو)
عشرت العباد(فائل فوٹو)

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ 

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے عہدہ سنبھالنے پر سردار سلیم حیدر کو مبارکباد دی اور کہا کہ ملک کو سیاسی استحکام اور معاشی بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ 

سردار سلیم حیدر نے ڈاکٹر عشرت العباد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی استحکام ہی ملک کو مضبوط تر کر سکتا ہے۔ 

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے گورنر خیبر پختخوا سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور فیصل کریم کنڈی کو گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ 

ڈاکٹر عشرت العباد نے گورنر کے پی سے گفتگو کے دوران کہا کہ وفاق اورصوبوں میں ہم آہنگی اولین ضرورت ہے۔

قومی خبریں سے مزید