• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل میں قید شخص پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، شرجیل میمن

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جیل میں قید شخص پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے.

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ جیل میں قید شخص انٹرویو دے رہا ہے، پارٹی ٹکٹ دے رہا ہے، جیل میں بیٹھے شخص کے انٹرویو بھی چل رہے ہیں اور آرٹیکل بھی چھپ رہے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ یہ شخص جیل میں بیٹھ کر حکومت بھی بنا رہا ہے سارے کام کر رہا ہے، غلط ویڈیوز چلا کر ملکی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی لڑائی صرف پاکستان سے ہے، کل پاکستان کے خلاف گھناؤنی سازش کی گئی، اس نے ویڈیو سوشل میڈیا پر لگائی اور شیخ مجیب کو ہیرو قرار دیا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سانحہ 1971ء میں پاکستان دو لخت ہوا یہ شخص اس پر بھی سیاست کر رہا ہے، اس شخص نے پولیس، ججز اور اداروں کو دھمکیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ شخص اقتدار میں تھا تو تب ایسی باتیں کیوں نہیں کرتا تھا جو آج کر رہا ہے، بھارت میں خوشی منائی جارہی ہے، بانی پی ٹی آئی فوج اور ملک کو تقسیم کررہا ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بھارتی بتا رہے ہیں کتنے بھارتی اس کو فنڈ دیتے تھے، ابھی تو بہت سے مقدمات بانی پی ٹی آئی کے خلاف بنے ہی نہیں، اس شخص نے اربوں روپے کے قرضے معاف کیے۔

قومی خبریں سے مزید