قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے آفس پر چھاپہ مار دیا۔
نیب ٹیم نے چھاپہ القادرٹرسٹ یونیورسٹی کا ریکارڈ حاصل کرنے کےلیے مارا۔
نیب ٹیم نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے دفتر کے عملے سے پوچھ گچھ کے ساتھ تلاشی بھی لی اور ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔
چھاپے کے دوران نیب ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد، پنجاب پولیس اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں بھی موجود تھیں۔