موجودہ حکومت کی وجہ سے پہلی بار اوورسیز پاکستانیوں کو حقوق ملنے کی توقعات بڑھ گئی ہیں، کامران خان
سمندر پار پاکستانیون کی فائونڈیشن بورڈ (او پی ایف) کے رکن اور چیئرمین ایجوکیشن کمیٹی محمد کامران خان نے پاکستان بزنس فورم سلاؤ کی طرف سے اپنے اعزاز میں دی گئی افطار ڈنر سے خطاب کر تے ہوۓ کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ اوورسیز پاکستانیوں کو حقیقی جمہوری اور قانونی سطح پر حقوق ملنے کی توقعات بڑھ گئی ہے جس کی وجہ موجودہ حکومت کا وژن اور مثبت سوچ ہے۔