• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن ٹریبونل نے طارق فضل چوہدری کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دیدیا


الیکشن ٹریبونل نے این اے 47  منتخب ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دے دیا۔

این اے 47 اسلام آباد میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر الیکشن ٹریبونل نے طارق فضل چوہدری کو فارم 45، 46 اور 47 بیان حلفی کے ساتھ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

الیکشن ٹریبونل نے این اے 47 پر مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی رہنما اور آزاد امیدوار شعیب شاہین کی پٹیشن پر سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔

الیکشن ٹریبونل کے جسٹس طارق محمود جہانگیر نے 5 صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ ایم این اے طارق فضل نے عدالتی حکم کے مطابق جواب جمع نہیں کرایا۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ طارق فضل کے پاس آخری اور حتمی موقع ہے، وہ فارم 45، 46 اور 47 بیان حلفی کے ساتھ جمع کرائیں۔

الیکشن ٹریبونل نے این اے 47 سے متعلق کیس کی سماعت 5 جون تک ملتوی کردی۔

قومی خبریں سے مزید