• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلموں میں کام کی اجازت کیلئے والد کو راضی کرنا کافی مشکل تھا، ایشا دیول

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ اداکارہ ایشا دیول نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز فلمساز بونی کپور کی 2002 کی فلم ’کوئی میرے دل سے پوچھے‘ سے کیا تھا، لیکن ہیما مالینی اور دھرمیندر کی بیٹی کےلیے بالی ووڈ میں آنا کوئی آسان ٹاسک نہ تھا۔

اس حوالے سے 42 سالہ ایشا دیول نے ایک نئے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ دراصل فلمی کیریئر میں آنے اور کام کےلیے والد دھرمیندر کو راضی کرنا کافی مشکل تھا، وہ بطور مرد اور باپ یہ چاہتے تھے کہ ہم بالکل نجی زندگی گزاریں۔

ایشا دیول نے بتایا کہ جب وہ موویز جوائن کرنا چاہتی تھیں تو وہ کافی چھوٹی تھیں، لیکن جب فلموں میں کام کےلیے گرین سگنل ملا تو ساتھ ہی بونی کپور نے مجھے اپنی فلم کا اسکرپٹ دکھایا۔

مجھے فلم ’نہ تم جانو نہ ہم‘ بھی پسند آئی اور پھر میں نے دونوں کےلیے ایک ساتھ شوٹنگ شروع کر دی۔

انھوں نے اس موقع پر اداکارہ امیشا پاٹل کی جانب سے انکا کردار چھین لینے کے دعوے کی تردید کی اور کہا کہ ہم سب اس زمانے میں بہت مصروف تھے، تاہم انھوں نے تسلیم کیا کہ انکی کافی لڑکیوں سے دوستی تھی، تو کسی نے بھی کسی کا کردار نہیں چھینا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید