پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسامہ میر کو ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے لیے این او سی دینے سے انکار کر دیا۔
اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ اسامہ میر کو دو لیگز کی حد کی وجہ سے مزید این او سی نہیں دیا گیا، وہ یکم جولائی 2023ء سے 30 جون 2024ء کے سائیکل میں دو لیگز کھیل چکے ہیں۔
اسامہ نے گزشتہ سال دی ہنڈریڈ اور بگ بیش لیگ میں شرکت کی تھی۔
پی سی بی کنٹریکٹ یافتہ پلیئرز کو پی ایس ایل کے علاوہ دو لیگز کھیلنے کی اجازت دی جاتی ہے۔
اسامہ میر کو ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ووسٹر شائر ریپڈز کی نمائندگی کرنا تھی، این او سی نہ ملنے کے بعد ٹیم نے اسامہ میر کا معاہدہ منسوخ کر دیا۔
ووسٹر شائر ریپڈز نے اسامہ میر کی جگہ ویسٹ انڈیز کے ہیڈن واش کو اسکواڈ میں منتخب کر لیا۔