• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر میں 7 مزدوروں کے قتل میں ملوث 2 افراد گرفتار، وزیرداخلہ بلوچستان


وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو کا کہنا ہے کہ گوادر میں 7 مزدوروں کے قتل میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان سے ملنے والی معلومات سے تفتیش کا دائرہ مزید آگے بڑھے گا۔

 کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضیاء لانگو نے کہا کہ ان دہشتگردوں کا بلوچستان کے حقوق سے کوئی تعلق نہیں، یہ حقوق کی جنگ نہیں بلوچستان میں دہشتگردی بھیلانے کی مذموم کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے ہزاروں جانوں کا نقصان ہوچکا ہے، دہشت گردی کا مقصد ملک میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنا ہے،  ہم اپنے لوگوں کو مزید قتل ہوتے نہیں دیکھ سکتے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے ہے، مزدوروں کے قتل میں ملوث دونوں دہشت گرد گوادر سے گرفتار ہوئے۔

 ضیاء لانگو نے کہا کہ ایرانی سرحد پر پیش آئے واقعے کو وفاقی حکومت دیکھ رہی ہے، ایسے واقعات پر وفاقی حکومت ہی ایرانی حکومت سے رابطہ کرے گی، ایران کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی پر وزرات خارجہ بات کر رہی ہے، یہ معاملہ وفاقی حکومت کا ہے وہی بہتر مؤقف دے سکتی ہے، ہم اپنی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید