• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیریئر کی ابتدا میں 7 اداکاروں کو بدصورت کہا گیا

بالی ووڈ کے 7 بڑے اداکاروں کو فلم انڈسٹری میں آنے سے پہلے بدصورت کہا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ میں آنے سے پہلے جن فنکاروں کو بدصورت کہا گیا، ان میں فلم نگری کے بادشاہ شاہ رخ خان بھی شامل ہیں۔

فلم نگری کے وہ اداکار جن کے آج لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں مداح دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں، انہیں انڈسٹری میں آنے سے قبل کہا گیا کہ وہ اسٹار بننے کے لیے کافی اچھے نہیں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں انوشکا شرما، رنویر سنگھ، ودیا بالن کے ساتھ شاہ رخ خان بھی شامل ہیں، انہیں ابتدائی دنوں میں کہا جاتا تھا کہ وہ برے نظر آتے ہیں۔

انوشکا شرما:

اداکارہ انوشکا شرما کو ایش راج فلمز کے سربراہ آدتیہ چوپڑا نے کہا تھا کہ وہ باصلاحیت اداکارہ ہیں لیکن اتنی خوبصورت نہیں، اس کےلیے آپ کو بہت محنت کرنی پڑے گی۔

رنویر سنگھ:

رنویر سنگھ بالی ووڈ میں آنے سے قبل خود کو بہت خوبصورت مانتے تھے، لیکن آدیتہ چوپڑا نے مجھے حقیقت سے روشناس کروادیا کہ میں ریتھک روشن نہیں ہوں، اس لیے مجھے اچھی اداکاری کرنا پڑے گی۔

شاہ رخ خان:

فلم بازی گر اور ڈر سے شہرت کی بلندیاں چھونے والے کنگ خان کو ابتدائی دنوں میں ہدایت کار نے ان کے منہ پر ہی بدصورت اور عام آدمی قرار دے دیا تھا ۔

ودیا بالن:

ودیا بالن کے ساتھ ایک فلمساز کا رویہ بہت ہی برا تھا، جس نے انہیں بدصورت قرار دے کر اپنی فلم سے نکال دیا تھا، جس کے بعد ودیا بالن کو 13 فلموں سے باہر کیا گیا، یہ وہ وقت تھا جب انہیں آئینے میں اپنا چہرہ دیکھنے کےلیے بھی ہمت جمع کرنا پڑتی تھی۔

تاپسی پنوں:

تاپسی پنوں کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں جب میں آئی، اس وقت ہیروئن جیسا کچھ بھی میرے اندر نہیں تھا، نہ تو بڑی آنکھیں تھیں، نہ ہی چھوٹی ناک، نہ تو سیدھے لمبے بال اور نہ ہی دلکش ہونٹ۔

ریچا چڈھا:

ریچا چڈھا کا کہنا ہے کہ انہیں کیرئیر کے ابتدائی دور میں بدصورت کہا گیا، میرے ناقدین ایسا کہنا اپنا حق سمجھتے تھے، میری بدصورتی پر آرٹیکل چھاپے جاتے۔

راج کمار راؤ:

راج کمار راؤ بھی کچھ ایسی ہی صورتحال سے گزرے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میرے لُکس کے باعث مجھے فلم میں لیڈ رول نہیں دیا جاتا تھا، ابتدا میں تو میرا ہیرو کےلیےآڈیشن بھی نہیں لیا گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید