سانگھڑ میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے معاملے میں پولیس نے اُس وڈیرے کو کلین چٹ دے دی، جس کی زمین پر مبینہ طور پر اونٹ گھاس چرنے کے لیے گھس گیا تھا۔
اگر پولیس کی بات مان لی جائے تو یہ واضح نہیں ہورہا کہ پھر ملزمان نے اونٹ کی ٹانگ کیوں کاٹ دی؟
معاملے کے تفتیشی افسر نے وڈیرے کو کلین چٹ دیتے ہوئے یہ کہا کہ جہاں اونٹ کی ٹانگ کاٹی گئی وہ زمین وڈیرے کی نہیں کسی اور کی ملکیت ہے۔ اور واقعے میں وڈیرے سے متعلق شواہد نہیں ملے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شہداد پور نے اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے الزام میں گرفتار 6 ملزمان کو مزید 2 روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
تفتیشی افسر نے ملزمان سے دو کلہاڑیاں برآمد کرا کے 6 میں سے 2 ملزمان کا اعترافی بیان بھی حاصل کرلیا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل کھیت میں داخل ہونے والے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی گئی تھی۔
واقعے سے متعلق ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو قانون حرکت میں آیا تھا۔