• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کون ہوتی ہیں تنقید کرنیوالی: بہروز سبزواری نے سینئر اداکاراؤں کو جواب دے دیا


پاکستانی معروف سینئر اداکار بہروز سبزواری نے سینئر اداکارہ و میزبان نادیہ خان پر کھل کر تنقید کی ہے۔

یاد رہے کہ ایک نجی ٹی وی چینل پر اداکارہ نادیہ خان، روبینہ اشرف اور اداکارہ و پروڈیوسر مرینہ خان پاکستان میں بننے والے نئے ڈراموں پر اپنا اپنا  تجزیہ دیتی ہیں اور ڈراموں کی تعریف یا ان پر تنقید کرتی ہیں۔

اس سے متعلق بہروز سبزواری نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

بہروز سبزواری کا گزشتہ سال دیا گیا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس میں وہ اِن سابقہ اداکاراؤں خصوصاً نادیہ خان پر تنقید کر رہے ہیں۔

اداکار بہروز کا کہنا ہے کہ یہ خواتین کون ہوتی ہیں ڈراموں پر تنقید کرنے والی، ان خواتین میں میری دوستیں روبینہ اور مرینہ خان بھی شامل ہیں مگر ان کا شدید محنت سے بننے والے ڈراموں اور نئے اداکاروں پر تنقید کرنا جائز نہیں ہے۔

بہروز سبزواری نے مزید کہا کہ اُن میں ایک خاتون شامل ہیں جن کا نام نادیہ خان ہے، وہ 5 سے 6 سال تک ایک چینل کے ساتھ منسلک رہیں، وہ معروف مارننگ شو کی میزبان ہیں مگر وہ اپنے شوز میں آنے والے مہمانوں کی صرف بے عزت ہی کیا کرتی تھیں۔

بہروز سبزواری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامے بہت محنت اور خون پسینہ لگا کر بنتے ہیں، نئے فنکار تنقید سے ہار جاتے ہیں۔

بہروز سبزواری نے اپنے اس بیان میں نجی ٹی وی چینل پر بھی سخت تنقید کی ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ اُس نجی چینل کو کوئی ڈانس شو شروع کر دینا چاہیے، بہت ریٹنگ آئے گی مگر ڈراموں پر تنقید کرنا یہ انصاف نہیں ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید