• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ مومنہ اقبال کے گھر سے بُری خبر آگئی

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

پاکستانی ابھرتی ہوئی اداکارہ مومنہ اقبال کے والد انتقال کر گئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ نے اپنے والد کے انتقال اور نمازِ جنازہ کی تفصیلات جاری کر دیں۔

اداکارہ نے انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد گزشتہ روز انتقال کر گئے ہیں۔

انہوں نے قرآن پاک کا حوالے دیتے ہوئے لکھا کہ ’ انا الله وان اليه راجعون ، ہم یقیناً اللہ ہی کے ہیں، اور ہمیں یقیناً اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے‘۔

اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے نمازِ جنازہ کی تفصیلات بھی شیئر کیں ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید