لاہور کے علاقے سمن آباد میں شہری سے بکرے چھیننے والے چوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں سمن آباد میں شہری سے بکرے چھیننے کی واردات ہوئی تھی،ملزمان نے پہلے کار چھینی بعد میں شہری سے بکرے چھینے تھے۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ چور کار شیرا کوٹ میں چھوڑ کر بکرے لے کر فرار ہوگئے تھے، ملزمان نے 10سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔