• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناویا کا فلم انڈسٹری میں آنے کا کوئی منصوبہ نہیں، شویتا بچن

شویتا بچن اپنی بیٹی ناویا نویلی کے ساتھ (فائل فوٹو)۔
شویتا بچن اپنی بیٹی ناویا نویلی کے ساتھ (فائل فوٹو)۔

بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا بچن نے ان افواہوں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا کہ انکی بیٹی اور بگ بی کی نواسی ناویا نویلی بالی ووڈ میں اداکاری کا کیریئر شروع کرنے والی ہیں۔ 

بتایا جاتا ہے کہ ان افواہوں نے زور اس وقت پکڑا جب ناویا نویلی کے بھائی اگستیا نندا نے دی آرچیز میں اپنا بالی ووڈ کیریئر شروع کیا۔ 

تاہم شویتا بچن نے سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ناویا کا بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں آنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ 

یاد رہے کہ ناویا اور اگستیا امیتابھ بچن کی نواسی اور نواسے جبکہ راج کپور کے پڑپوتی پوتے ہیں۔ 

شویتا بچن نے ناویا نویلی کی ممبئی میں پوڈ کاسٹرز کے ایک ایونٹ میں نمائندگی کرتے ہوئے کہا میں اپنی بیٹی کی جگہ یہاں پر موجود ہوں اور اسکے لیے بہت فخر محسوس کرنے کے ساتھ بہت پرجوش ہوں۔

یاد رہے کہ ناویا نویلی پوڈ کاسٹ واٹ دی ہیل ناویا کی روح رواں ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید