• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلویز، صحت فاؤنڈیشن کے تحت واک، سگریٹ نوشی پر پابندی کا مطالبہ

ملتان(سٹاف رپورٹر )حکومت تمباکو نوشی کے خلاف قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروائے ،پبلک مقامات پر خصوصی طور پر سگریٹ نوشی پر پابندی لگائی جائے ، شیشہ و تمباکو کلبوں کا خاتمہ کیا جائے ،ان خیالات کا اظہار تمباکو نوشی کے خلاف عالمی دن کے موقع پر پاکستان ریلویز اور صحت فائونڈیشن کے زیر اہتمام ریلوے اسٹیشن ملتان پر آگاہی واک سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل میڈیکل افیسر ڈاکٹر سید عبدالسمیع نے کیا ، سٹیشن سپریٹینڈنٹ محمد جمیل ، سینیئر ی انسپکٹر محمد زوہیب ، خالد محمود ، محمد آصف ، ملک محبوب طارق مسیح نے بھی شرکت کی ۔