ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے آغاز میں 8 گھنٹے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔
9 شہروں کے 9 میدانوں میں 20 ٹیموں کے درمیان 55 مقابلے ہونے کو تیار ہیں۔
امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے میگا ایونٹ کا پہلا میچ امریکا اور کینیڈا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو ہوگا۔
ایونٹ میں شریک ان 20 ٹیموں میں پانچ پانچ کے چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ A:
پاکستان ٹیم گروپ اے میں موجود ہے جبکہ دیگر ٹیموں میں روایتی حریف بھارت، امریکا (میزبان)، آئرلینڈ اور کینیڈا شامل ہیں۔
گروپ بی میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، اسکاٹ لینڈ اور عمان کی ٹیمیں شامل ہیں۔
ایونٹ کی ایک اور میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز اس گروپ میں موجود ہے، جبکہ دیگر ٹیموں میں نیوزی لینڈ، افغانستان، پاپوا نیو گنی اور یوگینڈا شامل ہیں۔
گروپ ڈی میں جنوبی افریقہ، بنگلادیش، سری لنکا، نیدرلینڈز اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں۔