• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارسلان ایش نے ای اسپورٹس ورلڈکپ 2025ء میں اپنی جگہ بنالی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

معروف پاکستانی گیمر ارسلان ایش نے سعودی عرب میں منعقد ہونے والے ای اسپورٹس ورلڈکپ 2025ء میں اپنی جگہ بنالی۔

ارسلان ایش نے ای اسپورٹس ورلڈکپ 2025ء کے ٹیکن 8 ٹورنامنٹ میں اپنی جگہ بنائی ہے۔

ای اسپورٹس ورلڈکپ 7 جولائی سے 24 اگست تک جاری رہے گا جس میں 25 ای اسپورٹس ٹائٹلز اور 200 سے زائد کلبز کے 2 ہزار سے زیادہ حریف شامل ہوں گے جو 70 ملین ڈالرز کے انعام کے لیے ایک دوسرے کے مدِمقابل ہوں گے۔

ٹیکن 8 ٹورنامنٹ 14 سے 16 اگست تک جاری رہے گا جس میں 32 مشہور گیمرز ایک ملین ڈالر کے لیے آمنے سامنے ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ارسلان ایش ویزے کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہونے کے باوجود بھی 5 بار ایوولوشن چیمپئن شپ سیریز اپنے نام کر چکے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید