پاکستان بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے درمیان ڈی آر ایس (ڈیوائس ویری فکیشن سسٹم) کی سہولت دستیاب نہیں ہو گی۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل دوبارہ شروع ہونے کے بعد بھی سہولت موجود نہیں تھی، پاکستان سپر لیگ کا آخری مرحلہ ڈی آر ایس کے بغیر کھیلا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی ڈی آر ایس کے بغیر کھیلی جائے گی۔
پاکستان بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔