• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن گیلانی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نئے صدر منتخب

فوٹو بشکریہ رپورٹر
فوٹو بشکریہ رپورٹر

فیفا کے سابق ڈیولپمنٹ افسر محسن گیلانی پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے نیا صدر منتخب ہو گئے۔

لاہور میں آج ہونے انتخابی عمل کےلیے صدارتی امیدوار کے لیے محسن گیلانی اور طحہ علی زئی کے درمیان مقابلہ انتہائی سخت رہا، توقع کی جا رہی تھی کہ حافظ ذکا اللّٰہ کے حمایت میں لڑنے والے محسن گیلانی 15 سے زائد ووٹ حاصل کر کے فتح حاصل کر لیں گے۔ 

محسن گیلانی نے پی ایف ایف کے انتخابات کے دوسرے راؤنڈ میں 13 ووٹ لے کر سادہ اکثریت حاصل کر لی۔

پی ایف ایف کے انتخابات میں کراچی یونائیٹڈ فٹبال کلب کے طحہ علی زئی نے 11 ووٹ حاصل کیے، محسن گیلانی کو ٹف ٹائم دیا اور صرف 2 ووٹ کے فرق سے شکست کھا گئے۔

واضح رہے کہ محسن گیلانی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے 17 ویں منتخب صدر ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید