وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا اصل مشن فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی اصلاحات ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کا مشن ہے، جو ٹیکس نہیں دیتے انہیں ٹیکس نیٹ میں لانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عام آدمی تک ٹیکس کے فوائد پہنچانے کےلیے ٹیکس نیٹ بڑھانا ہے، بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔
وزیر قانون نے مزید کہا کہ آزادی اظہار کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہیے، حدود متعین ہونی چاہئیں، عدالتوں میں ہزاروں مقدمات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اور ہائی کورٹ میں خطوط کا باقاعدہ تبادلہ ہوتا رہا، ریٹائرڈ ججز ٹریبونل میں کام کریں تو کوئی قباحت نہیں۔