پشاور( کرائم رپورٹر) پشتہ خرہ کے علاقے تاج آباد میں 35سالہ آپریٹر برف خانہ میں بجلی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔واقعات کے مطابق تاج آباد میں واقع برف خانہ کا آپریٹر نیازعلی ولد لیاقت علی سکنہ خیر آباد گزشتہ روز برف خانہ میں بجلی ٹھیک کررہاتھا کہ اچانک کرنٹ لگنے سے بے ہوش ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ چند لمحے موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا ۔